سوال (509)
تصوف کے متعلق اہم کتاب بتا دیں ؟
جواب
شیخ عبدالرحمن عبدالخالق کی کتاب الفکر الصوفی ہے ، جس کا ترجمہ مولانا محمد صادق خلیل مرحوم نے کیا ہے، الفکر الصوفی کا اختصار فضائح الصوفیا کے نام سے چھپا تھا، اہل تصوف کی کارستانیاں اسی کا ترجمہ ہے ۔ هذه هي الصوفية شیخ عبدالرحمن الوکیل کی کتاب ہے۔اس طرح علامہ احسان الٰہی ظہیر کی ایک کتاب عربی میں ہے اور ایک اردو میں جس کا نام تصوف تاریخ و حقائق ہے ۔اس طرح تصوف کتاب و سنت کی روشنی محمد بن جمیل زینو کی ہے ۔ تصوف دین یا بے دینی مولانا عبد المعید مدنی کی ہے ۔شریعت و طریقت شیخ عبدالرحمٰن کیلانی کی ہے ، وہ بھی کتاب بہترین ہے ۔ “تصوف کی حقیقت” کے نام سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ کی کتاب کا ترجمہ مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی نے کیا ہے۔ اس کے علاؤہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب عربی میں “موقف ابنِ تیمیہ من الصوفیة” بھی ہے ۔قواعد التصوف امام احمد زروق کی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سید کلیم حسین حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم قمر حسن حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث حافظ عبداللہ حفظہ اللہ