سوال (1696)

کیا تصویر بنانا جائز ہے یا نا جائز ہے ؟

جواب

تصویر کشی اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دی ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالى نے فرمایا :

“وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يخْلُقُ كَخَلْقِي فَلْيخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيخْلُقُوا ذَرَّةً”
[ صحيح بخاری: 5953]

“اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو میری مخلوق جیسی تخلیق کرنا چاہتا ہے ، یہ کوئی دانہ یا ذرہ بنا کر دکھائیں”
دوسری روایت میں فرمایا:

” إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يوْمَ الْقِيامَةِ الْمُصَوِّرُونَ”
[صحيح بخاري: 5950]

“الله کے ہاں قیامت کے دن سب سے سخت عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہوگا”
تیسری روایت میں فرمایا:

“أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ”
[صحيح بخاری: 5954]

“قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی تخلیق کی نقالی کرتے ہیں”
مندرجہ بالا احادیث اور دیگر بہت سے دلائل تصویر کی حرمت پر دلالت کرتے ہیں۔
باقی کسی شرعی ضرورت یا مجبوری کی صورت میں بنوانا الگ بات ہے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ