سوال (421)
تصاویر کا کیا حکم ہے ، اگر موبائل میں ہی بنا کر رکھی جائیں کسی اور کو نہ بھیجی جائیں ، اسی طرح میت کی تصویر گھر میں لگانا کیسا ہے ؟
جواب
تصویر ہر حال اور صورت میں تصویر ہی ہوتی ہے اور شرعا ناجائز بلکہ حرام ہے۔ موبائل میں رکھی جائے یا گھر میں رکھی جائے یا لٹکائی جائے ۔ اس کی حرمت میں فرق نہیں آتا۔ تصویر سے اجتناب ضروری ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
تصویر کا حکم حرمت کا ہے ، ذی روح چیز کی تصویر حرام ہے ، سوائے اس تصویر کے جہاں کوئی چار ہ کار نہ ہو جیسے شناختی کارڈ کی تصویر ، پاسپورٹ کی تصویر یا اس کے علاوہ اس سوشل میڈیا کے دور میں دینی دعوت و تبلیغ کے لیے ، باقی غیر ضروری تصاویر کو فروغ دینا جائز نہیں ہے چاہے موبائل میں ہوں یا اس کے علاوہ ہوں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ