سوال (3253)
ایسا جیکٹ جس کے لوگو میں چیتے وغیرہ کی تصویر ہو، کیا اس کو پہن کر نماز ہو جائے گی یا مکروہ ہو جائے گی، اگر کسی نے مسجد میں یہ جیکٹ پہن رکھی ہو تو باقی سب نمازیوں کی نماز مکروہ سمجھ سکتے ہیں؟
جواب
ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ خلاف شرع کام کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانداروں کی تصاویر سے منع فرمایا ہے۔ آپ صلى الله عليه وسلم کا فرمان ہے:
“أن الملائكة لا تدخل بيتا فيه صورة”
ایک باسمجھ انسان کو ان محرمات سے اجتناب کرنا چاہیے، اور اس کی اولین ترجیح بھی ہونی چاہیئے، اس جیکٹ پر واضح تصویر ہے، اس میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، لیکن اگر پہننے والے نے پڑھ ہی لی ہے تو اس کی نماز تو ہو جائے گی۔
“مع إثم هذا الفعل عليه” یعنی اس تصویر کے گناہ کے ساتھ، بطور نصیحت عرض ہے کہ ایسے لباس سے نماز اور غیر نماز دونوں حالتوں میں پرہیز کرنا چاہیے۔
والله تعالى أعلم والرد إليه أسلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ