سوال (2897)

ان شرٹس کو بیچنے کا کیا حکم ہے، جن میں تصاویر ہوں، ہمارا کام آن لائن ہے، مسلم اور غیر مسلم سب لیتے ہیں؟

جواب

ذی روح کی تصاویر بنانا، بیچنا، فروخت کرنا، فروغ دینا یہ ناجائز ہے، خواہ خریدنے والا کوئی بھی ہو، بیچنے والا کیا ہے، اگر وہ یقینا ذی روح کی تصویر ہے، تو یہ صحیح نہیں ہوگا، ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ کلی طور پر کام غلط ہے، لیکن جزوی طور پہ یہ کام مشتبہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ