سوال (521)

کیا عمرہ ادا کرنے والا طواف اور سعی دو الگ دنوں میں کرسکتا ہے یا انہیں متصل ہی ادا کرے گا؟

جواب

شوقیہ تو ایسا نہ کرے اگر اس نے کرلیا ہے تو اس کا عمرہ صحیح ہے ، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک بندے نے طواف کرلیا اور نماز کا ٹائم ہوجاتا ہے تو پھر نماز پڑھ کے سعی کرتا ہے ، کبھی کبھی سعی کرتے نماز کھڑی ہوجاتی ہے تو نماز پڑھنے چلا جاتا ہے ، تو شوقیہ ایسا نہ کرے کہ کوئی اشتباہ پیدا ہوجائے باقی ان شاءاللہ متصل ہونا ضروری نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ