سوال (3881)
کیا طواف کے تین چکروں کے بعد احرام سے دائیں کندھے کو ڈھانپنا چاہیے یا مکمل طواف میں دائیں کندھے کو ننگا رکھا جائے گا۔
جواب
تین چکروں کے بعد کندھا ننگا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، یا ساتوں چکر ننگے کندھے کے ساتھ لگائیں تب بھی کوئی مسئلہ نہیں، بس یہ ہونا چاہیے کہ طواف کے بعد جب دو رکعت پڑھیں تو اس وقت آپ کا کندھا ننگا نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
رمل اصل میں شروع کے تین چکروں میں ہے، اس کی وجہ سے کندھا ننگا کرنے میں اشتباہ ہو جاتا ہے، کندھا ننگا کرنے کا معاملہ ساتوں چکروں میں ہے، رمل شروع کے تین چکروں میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ