سوال (1124)
اگر کسی شخص کو دوران عمرہ طواف یا سعی کے چکروں کے بارے میں مغالطہ لگ جائے تو اس صورت میں اس کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
یقین پر بنیاد رکھ لے شک و شبے کو چھوڑ دے اور فکر کرنے کے بعد جس نتیجے میں پہنچتا ہے اسے اختیار کر لیں۔
فضیلۃ العالم عبد العزیز آزاد حفظہ اللہ
وہی عمومی قاعدہ ہے کہ تحری کرے اگر اسے یاد ا جائے تو فبہا ، پھر اسی پر یقین کرے اور شک و شبہ چھوڑ دے۔ اور اگر تحری اور کوشش سے کچھ حاصل نہیں ہوا ، تو اقل پر بنا رکھے یعنی تین یا چار میں شک ہے تو تین سے آگے دوبارہ شروع کرے۔واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
یقین جس پر آ جائے وہ اختیار کرے ، شبہ شک چھوڑ دے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ