سوال (412)

تواصی بالحق اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں فرق ہے یا یہ ایک ہی مفہوم رکھتے ہیں؟

جواب

“تواصی بالحق” درحقیقت حق بات کی زور دار وعظ ونصیحت کو کہتے ہیں جبکہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر حق بات کی وعظ ونصیحت سے بڑھ کر اس کے لئے کچھ اقدامات کرنے کی بحث ہے۔ خود امر اور نہی کے الفاظ میں یہ بات بیان ہوئی ہے۔ ان اصطلاحات میں نفاذ کا مفہوم بھی شامل ہے۔ اس لئے تغییر (منکر کو معروف سے بدلنا) چاہے باللسان ہو یا بالید، یہ نہی عن المنکر کا موضوع تو ہوسکتا ہے ، لیکن تواصی بالحق کا موضوع ہرگز نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ