سوال (4194)
ایک شخص غریب ہے گھر کے حالات بہت خراب ہیں اور وہ تعویذ گنڈے کا کام بھی کرتا ہے۔ کیا ایسے شخص کی مالی معاونت کی جا سکتی ہے، جبکہ بار بار منع کرنے کے باوجود بھی وہ یہ کام نہیں چھوڑ رہا ہے؟
جواب
اگر شرک و کفر کی تعویذ بناتا ہے تو پھر معاونت نہیں کرنی چاہیے، باقی اگر قرآن و سنت کا داعی ہے، گاہے بگاہے اگر کوئی خبر ملتی ہے تو قرآنی تعویذ دیتا ہے، اس کی اصلاح کرنی چاہیے، پھر معاونت ہو سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




