سوال (4738)
تیمم کا صحیح طریقہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔
جواب
دونوں ہاتھ زمین پر رکھو، بسم اللہ کا ذکر ملتا ہے، کیونکہ یہ وضوء کے قائم مقام ہے، پھر ہاتھوں کو پھونکنے کا ذکر ملتا ہے، پھر ہاتھوں کو ایک دوسرے پر پھیر کر منہ پر پھیر لینا یا پہلے منہ پر پھیر لینا پھر ہاتھوں کو ایک دوسرے پر پھیر لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




