سوال (511)

ایک شخص کی سرجری ہوئی ہے، وہ وضو نہیں کر سکتا، تیمم کرکے نماز پڑھتا ہے، کیا وہ اسی تیمم سے قرآن بھی پڑھ سکتا ہے؟

جواب

بالکل پڑھ سکتا ہے، جو شخص پانی استعمال نہ کرسکے، وہ تیمم کے ذریعے طہارت حاصل کر سکتا ہے، جب انسان تیمم کرلے تو وہ شرعی اعتبار سے اسی طرح پاک صاف ہو جاتا ہے، جس طرح وضو یا غسل کے ذریعے طہارت حاصل کی جاتی ہے. پھر وہ نماز، قرآن وہ تمام کام کرسکتا ہے، جن کے لیے طہارت مشروع ہے!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ