سوال (4433)
کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی صحابی کے گھر تعزیت کے لیے گئے وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کروائی تھی، کافی لمبی دعا تھی۔
جواب
سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تیسرے دن یا تیسرے دن بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے تھے، وہیں جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا
“اللهم اخلف جعفرا في أهله، وبارك لعبد الله في صفقته”
کی تھی، اور بھی اس طرح کی روایات ہیں، شائید آپ کا یہی مطلوب و مقصود ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ