سوال (5866)

کیا کہتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں تین ماہ کا حمل دس دن قبل ساقط ہوگیا، اب خون کا بہاؤ بھی ختم ہوچکا مکمل صفائی ہوچکی ہے، نماز و ہمبستری کا کیا حکم ہے؟

جواب

تین ماہ کے حمل کے ضیاع کے بعد آنے والا خون نفاس کا ہوتا ہے۔جسکی ذیادہ سے ذیادہ مدت چالیس دن ہے لیکن کم سے کم دن کی حد متعین نہیں۔ اب وہ خون بند ہوچکا ہے تو یہ عورت طاہرہ کے حکم میں ہے۔
نماز پڑھے گی اور اس سے ہمبستری بھی درست ہے۔واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ