سوال (2237)

تین وتر جو ایک ساتھ پڑھتے ہیں، اس کا طریقہ کار بتا دیں ، حوالہ دیں کہ دو رکعت کے بعد اس میں بیٹھنا نہیں ہے کھڑا ہی ہونا ہے؟

جواب

تین رکعت وتر پڑھنے کا مسنون طریقہ دو رکعت پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورۃ الکافرون پڑھ کر سلام پھیریں اور پھر ایک رکعت سورۃ الاخلاص کے ساتھ ادا کریں اور افضل یہی ہے کہ رکوع سے پہلے بغیر ہاتھ اٹھائے دعائے قنوت پڑھی جائے۔

والدليل على ذلك ما رواه أحمد وأبو داود والنسائي عن أبي بن كعب رضي الله عنه قال: “كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوتر بسبح اسم ربك الأعلى وقل ياأيها الكافرون وقل هو الله أحد”

اور دو کے بعد بیٹھنا ہی چاہیے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وتر نماز کو مغرب کی نماز کے مشابہ پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

” لا توتروا بثلاث تشبهوا المغرب ”
[مستدرک للحاکم حدیث نمبر 1137]
واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث مقصود احمد مدنی حفظہ اللہ