سوال (5787)
ایک خاتون کو تیسری طلاق کے بعد اپنے شوہر کے گھر میں نہیں رہے گی اپنے والدین کے گھر چلی جائے گی، لیکن اگر شوہر کے علاوہ کوئی اور گھر نہ ہو رہنے کے لیے تو کیا وہیں رہ سکتی ہے؟
جواب
اگر کوئی سبیل نہ بنے تو اگر اسی گھر میں کوئی سپیرٹ اور محفوظ جگہ ہے تو وہیں رہ سکتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو اجنبی کے گھر میں رہنے کی اجازت دی ہے، شوہر بھی اجنبی ہی ہوجاتا ہے، ویسے بھی مطلقہ کے احکام متوفی عنھا سے سخت نہیں ہوتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
شوہر طلاق دینے کے بعد اجنبی ہوجاتا ہے، لہذا اجنبی کے گھر میں نہیں رہ سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




