سوال (5263)

کیا عورت تین طلاقیں مکمل ہونے کے بعد عدت گذارے گی؟

جواب

ہر طلاق کے بعد عدت گزارنا ضروری ہے، کیونکہ عدت کا حکم عام ہے اور تمام طلاقوں کو شامل ہے، اسی طرح عدت گزارنے کی علت یعنی استبرائے رحم وہ تیسری طلاق میں بھی موجود ہے۔ البتہ تیسری طلاق کا پہلی دو سے فرق یہ ہے کہ پہلی دو میں عدت کے اندر اندر رجوع اور عدت کے بعد نکاح کا امکان ہے جبکہ تیسری طلاق میں رجوع ممکن ہے نہ نکاح نہ عدت سے پہلے نہ عدت کے بعد۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ