سوال (4836)
تین طلاقوں کے بعد عورت کے لیے کوئی عدت کے ایام ہوتے ہیں؟
جواب
تین مسنون طلاقیں جو ہر مہینہ دی جائیں تو تیسری طلاق کے بعد ایک حیض عدت باقی رہتی ہے، پہلی طلاق کے بعد ایک حیض اور دوسری کے بعد ایک حیض عدت ہوچکی ہوتی ہے، اور اگر تین طلاق سے مراد مروجہ بدعتی ایک ساتھ کی تین طلاقیں ہیں تو یہ ایک ہی طلاق ہے، اسکے واقع ہوتے ہی عدت شروع ہو جاتی ہے اور عدت تین حیض ہے، اور اگر ایک طلاق دی، دوسری تیسری نہیں دی تو بھی عدت شروع ہو جاتی ہے یعنی تین حیض۔
دوران عدت رجوع کرلے تو ٹھیک وگرنہ عدت پوری ہوتے ہی علیحدگی ہو جاتی ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ