سوال (5997)

ہمارا ٹینٹ سروس کا کاروبار ہے کہ ہم اس کے ساتھ لائیٹنگ اور سٹیج وغیرہ کا سامان رکھ سکتے ہیں؟ لوگوں کی ڈیمانڈ ہوتی ہے اکثر کہ یہ چیزیں بھی مہیا کی جائیں؟

جواب

یہ ہمارا عرف ہے، اس پر تو کسی کا سخت فتویٰ نہیں گزرا، لیکن کسی کا ذاتی طور پر تقویٰ اختیار کرکے ان سے بچنا الگ بات ہے، لیکن ہمارے عرف میں اس کو قبول کیا گیا ہے، ہمارے علم میں نہیں کہ کوئی سخت فتویٰ صادر ہوا ہو، لمیٹ کے ساتھ ایسا معاملہ ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ