سوال (5948)

تھکاوٹ کی وجہ سے سنت مؤکدہ بیٹھ کر پڑھتے ہیں، بعض نوافل بیٹھ کر پڑھتے ہیں بغیر عذر کے؟

جواب

کوئی حرج نہیں۔ نوافل میں قیام فرض نہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

بغیر عذر کے بیٹھ کر نماز پڑھنا خواہ وہ نفل ہی کیوں نہ ہو، بیٹھ کر نماز پڑھنا یہ نماز کے ثواب کو آدھا کردیتا ہے، قیام اللیل کے لفظ سے واضح ہے، نوافل ہونے کے باوجود قیام سے مشروع ہے، یہ بات شاید محل نظر ہو کہ نوافل میں قیام فرض نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ