سوال (3329)

ٹک ٹاک اور آنلائن ناچ گانہ کر کے پیسہ کما کر صرف صدقہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“إِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ لَا يَقْبَلُ إِلَّا طَيِّبًا”

«اللہ تعالیٰ پاک ہے، پاکیزہ مال ہی قبول کرتا ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: کیا انٹرنیٹ سے پیسہ ٹک ٹاک وغیرہ اچھی چیزیں شیئر کر کے اور یوٹیوب وغیرہ اس سے بھی اچھی چیزیں شیئر کر کے کیا پیسہ کمایا جا سکتا ہے؟
جواب: اصل چیز یوٹیوب میں ایڈز چلتے ہیں، اس کی وجہ سے یوٹیوب آپ کو پیسے دیتا ہے، ایڈز بغیر تصویر اور موسیقی کے نہیں چلتے ہیں، جو آپ نے ویڈیو وغیرہ بنانی ہیں، اس میں بھی ایڈز چلیں گے، اس کو معیشت بنانا قطعاً درست نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ