سوال (4688)

کیا ٹک ٹاکرز جو مرتے ہیں، ان کو شھید کہہ سکتے ہیں؟ جیسا کہ آج کل ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا ہے۔

جواب

میرے خیال میں نامزد کرکے شہادت کی ڈگریاں نہیں بانٹنی چاہییں، امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم کیا ہے کہ “باب لا یقال لاحد شهید”، آج کل تو معلوم نہیں کیا ہو رہا ہے، کسی کے متعلق اچھا گمان کرنا الگ بات ہے، اگر وہ توحید پرست ہیں، باقی یہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ مظلومانہ قتل ہوا ہے، کچھ بھی تھا، لیکن ہر ایرے غیرے لوگوں کو تو قتل کی اجازت نہیں ہے، یہ جہالت ہے، اس کی مذمت ہونی چاہیے، بس یہ کہنا چاہیے کہ مظلومانہ قتل ہوا تھا، ایسا نہیں ہونا چاہیے، اس حوالے سے قانون کی طرف رجوع کیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ