سوال (3187)
تلاوت قرآن پاک کے دوران جو سجدے آتے ہیں کیا وہ کرنا ضروری ہیں؟ اور کیا ان کے لیے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے یا وضو کے بغیر ہو جاتے ہیں؟ اور ان کا کیا طریقہ ہے اور ماضی میں جو نہ کیے ہوں کیا ان کی قضاء ادا کرنا ہوتی ہے؟
جواب
(1) : فرض نہیں ہیں، مگر کرنے چاہییں بلا وجہ نہیں چھوڑنے چاہیے۔
(2) : نماز کے اندر بھی کر سکتے ہیں، نماز کے باہر بھی کر سکتے ہیں۔
(3) : باوضو ہو کر کرنے چاہیے۔
(4) : تکبیر کہہ کر سجدہ جائیں گے اور تکبیرکہ کر ختم کر دیں گے۔
(5) : ماضی میں جو رہ گئے ہیں ان کی قضا کی ضرورت نہیں ہے۔
(6) : سجدوں میں کوئی بھی دعا مانگی جا سکتی ہے، مگر قریب ترین جو صحیح دعا ہے۔
“اللهم اكتب لي بها عندك اجرا وضع عنى بها وزرا واجعلها لي زخرا وتقبلها مني كما تقبلتها من عبدك داؤد”
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ
سجدہ تلاوت کے لیے وضو شرط نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ