سوال (5616)
میں نے اپنے ساتھ آفس میں کام کرنے والے ساتھی کو کتاب تحفہ کی اس بندے نے وہ کتاب لے کر ٹیبل پر رکھ دی، وہ اس کتاب میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا لگتا ہے کہ اس طرح کتاب ضایع ہو جائے گی؟ کیا وہ کتاب وہاں سے اٹھا کر کسی ایسے شخص کو دے سکتے ہیں؟ جو اس سے استفادہ کرے اور پڑھے؟
جواب
یہ تحفہ دے کر واپس لینے کے زمرے میں ہی آئے گا جو کہ شریعت میں ممنوع ہے۔ البتہ اس کی صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اس کے ذریعے کسی کو آگے تحفہ دلوا دیں جو پڑھنے والا ہو۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
تحفہ واپس نہ لے بلکہ بہانے سے مطالعہ کی طرف راغب کرے، یا اس کے پاس بیٹھ کر اسی کتاب کو اٹھا کر مذاکرہ شروع کر دے، یعنی کسی بھی طریقہ سے پڑھنے کی ترغیب دلائے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




