سوال (241)

کیا ٹوپی پر مسح کیا جا سکتا ہے ؟

جواب:

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اس کے قائل ہیں ، باقی آئمہ ثلاثہ اس کے قائل نہیں ہے ، باقی امام البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سنت سے ثابت نہیں ہے ، اگر عمامہ اتارنے میں
مشقت ہو تو سنت سے عمامہ پر ثابت ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

عصر حاضر کے بھی بعض جید علماء ٹوپی پر مسح کے جواز کے قائل ہیں کیونکہ پگڑی اور ٹوپی میں علت ایک ہی ہے۔ اگر کوئی ٹوپی پر مسح کرتا ہے تو ہوجائے گا ان شاءاللہ

فضیلۃ الباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ