فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

عبدالوکیل ناصر بن مولانا عبدالجلیل ناصر رحمہ اللہ
نسبت اور برادری:
والد صاحب چونکہ بہاول نگر سے تعلق تھا تو بہاول نگری کے نام سے مشہور تھے اس لیے ہماری نسبت بھی ادھر ہوگئی برادری کے اعتبار سے راجپوت جوئیہ۔
تعلیم:
میں نے میٹرک سے کچھ اوپر پڑھا، پھر بس اللہ نے مقدر میں دینی تعلیم لکھی تھی تو میں اس طرف آگیا ۔کچھ عرصہ جامعہ ستاریہ میں رہا، پھر چھ سال جامعہ ابی بکر میں تعلیم حاصل کی، پھر شہادۃ العالیہ جامعۃ الدراسات کراچی سے حاصل کی۔
فاضل عربی بھی کیا ہوا ہے۔
مصروفیت اور دینی خدمات:
خطابت بحمداللہ شروع سے چل رہی ہے، تقریبا 21 سال ہو گئے ہیں خطابت کرتے ہوئے۔
اور الحمدللہ جامعۃ الاحسان الاسلامیہ کراچی منظور کالونی گجر چوک میں دسواں یا گیارواں سال ہے۔ شروع سے ہی نائب شیخ الحدیث اور نائب مفتی کی حیثیت سے ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔
جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کا مفتی شمار کیا جاتا ہوں۔ البروج انسٹیٹیوٹ کے دونوں کیمپس کو ٹائم دیتا ہوں اور ان کے گروپس کے بھی زیادہ تر سوالوں کے جواب میرے ذمہ ہیں اگرچہ دیگر علماء بھی ساتھ موجود ہیں۔ الحمدللہ
اس کے علاوہ مرکز المدینہ، کراچی جب سے بنا ہے انکے ساتھ بھی میرا تعلق ہے، ان کی ویب سائٹ پر میرا کچھ کام ہے کچھ ان کے پاس میری تحریرات ہیں۔ کوئی 12/13 کتابچے بھی ہیں۔ اسی طرح 70 کے قریب بڑے علماء کی کتابوں پہ میں نے تبصرے بھی لکھے ہیں۔الحمدللہ اللہ کی توفیق سے حدیبیہ اخبار میں میں نے کوئی دو ہزار سوالوں کے جواب دیے ہیں۔ دیگر تحریری شکل میں تقریبا ایک ہزار یا 15 سو سوالوں کا تحریر ی جواب دیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ دو قلمی ناموں سے 12/15 مضامین الگ سے لکھے ہیں ۔والحمد للہ
میرے بہت سے شاگرد اس وقت تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لیٹ فیس پر جرمانہ
  • 02 اکتوبر, 2024
  • العلماء
آبائی گاؤں میں نماز قصر کرنا
  • 01 اکتوبر, 2024
  • العلماء