سوال (2886)

ٹریفک پولیس والے چالان لیتے ہیں، ان کے پاس جاز کیش کا سسٹم ہوتا ہے، اس کو آن لائن جاز کیش وغیرہ کے ذریعے ادا کرنا ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات وہ چالان کے ساتھ چار سو یا پانچ سو مزید لیتے ہیں؟

جواب

جو حکومت کی طرف چالان فیس ہے، اس کو ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، باقی اس سے مزید نہ لیں، باقی یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ ٹریفک پولیس والے رشوت لیتے ہیں، یہ بھی ناجائز ہے، باقی کوئی ویسے جاز کیش وغیرہ کی سہولت دیتا ہے، اس کے عوض معقول چارجز لیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

جو دکان والے سروس دیتے ہیں، اس کے عوض چارجز لیتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، وہ معقول چارجز لیتے ہیں، باقی آپ جو سوال میں بتاتے ہیں، یہ بہت زیادہ ہیں، یہ ایک ظالم کا معاملہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ