سوال (1864)
ایک دوست جو میل و فی میل کے کپڑے وغیرہ بناتا ہے ، لیکن اب اس سے ٹرانس جینڈر کے کپڑوں کا آرڈر ملا ہے ، کیا اس کا یہ کپڑے بنانا ،جائز ہے ؟
جواب
ایک صورت تو یہ ہے کہ وہ مرد یا عورتوں کے لیے کپڑے بنائے پھر ٹرانس جینڈرز انہیں پہننا شروع کر دیں، اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔
لیکن خود ٹرانس جینڈر کے لیے کپڑے بنانا، ڈیزائن کرنا، یہ گناہ میں شریک ہونے کے مترادف ہے جو کہ جائز نہیں۔
ولا تعاونوا على الاثم والعدوان.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ