سوال (6063)
کچھ لوگ ٹی شرٹ میں نماز پڑھتے ہیں جس کے آدھے بازو ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اس طرح نماز پڑھتے ہیں کہ ان کی قمیصوں کے آستین تو ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے آستینوں کو فولڈ کر لیتے ہیں آستینوں کو فولڈ کر کے نماز پڑھنا۔ اور ٹی شرٹ ہاف بازو والی میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیا اس سے نماز میں کوئی خلل واقع ہوتا ہے؟
جواب
ٹی شرٹ میں نماز ہو جاتی ہے کوئی مسئلہ نہیں، البتہ کپڑے بازو والے ہوں تو انہیں فولڈ نہ کرے اور اگر کیے ہیں تو کھول لے، یہی بہتر طریقہ ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




