سوال (6129)

کیا قبر میں یہ بھی سوال ہو گا کے تو نے پڑھا کیوں نہیں یا کسی سے دین سیکھا کیوں نہیں؟

جواب

یہ سوال تو نہیں ہوگا، باقی تین سوال ہونگے، اس کے جوابات میں کہا جائے گا کہ تیرا علم کیا ہے، تجھے کس نے بتایا ہے، یہ ایک چوتھا سوال ہے جو کیا جائے گا، تو بندہ کہے گا کہ “قرأت كتاب الله آمنت به و صدقته” اور بعض روایات میں ہے کہ جو جواب نہیں دیں گے، ان کو فرشتے بطور زجر کہیں گے “لا دريت و لا تليت”.

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ