سوال (833)
ایک شخص نے چار سال قبل کسی کو رقم ادھار دی ہے ، کیا ایسی صورت میں جو رقم گزشتہ چار سال سے ادھار دیے ہوئے ہے ، رقم کے مالک پر اس رقم کی زکوة ہوگی؟
جواب
اگر مقروض امیر ہے ، جب چاہے قرض واپس کر سکتا ہے تو مقرض زکاۃ نکالے گا ۔ اگر مقروض غریب ہے تو مقرض پر اس قرض کی زکاۃ واجب نہیں ہے۔ یہ علمائے سعودیہ اور حنابلہ کا موقف ہے۔ شوافع کا بھی یہی موقف ہے ۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ