سوال (5782)

میں نے ملتان ایئرپورٹ سے اپنی بچیوں کے ہمراہ سعودیہ اپنے شوہر کے پاس جانا تھا فلائیٹ کئی گھنٹے لیٹ ہوگئی میرے پاس پاکستانی کرنسی میں صرف تین ہزار روپے تھے بچیوں کیلئے کھانا وغیرہ خریدا پیسے ختم ہوگئے چھوٹی بچی کیلئے دودھ کی ضرورت تھی کسی خاتون سے ایک ہزار روپیہ ادھار لیا پیسے واپس کرنے کیلئے اس کا اکاؤنٹ نمبر لے لیا لیکن اس کا کانٹیکٹ نمبر لینا بھول گئ۔ پیسے واپس کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی میرے دل پر بہت بوجھ ہے۔ قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیجئیے اس کا کیا حل ہونا چاہیئے؟

جواب

اکاؤنٹ نمبر موجود ہے اس میں ڈال دیں، زیادہ بڑی رقم نہیں ہے، نمبر نکلوایا بھی جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے اکاؤنٹ والی برانچ جانا ہو گا، بینک نے نمبر نہ بھی دیا تو وہ بات کروا دیں گے، اس طریقہ پر نمبر بھی مل جائے گا اور کنفرمیشن بھی ہو جائے گی۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ