سوال (6455)

یورپ میں چکن میں حلال لکھا ہوتا ہے، اب معلوم نہیں کہ وہ شریعت طریقے سے ذبح کرتے ہیں یا نہیں؟

جواب

یورپ میں کاروبار سچ کی بنیاد پر ہوتا ہے، پھر بھی آپ اپنی تسلی کے لیے حلال جاننے کی کوشش کریں، مذکورہ کمپنیاں بھی آپ کو یہ جاننے کا حق دیتی ہوں گی اور رسائی بھی، اس سے جانچ لیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ