سوال (4789)
علماء اہل حدیث کے فتاوی جات معاصر علماء اور متقدمین کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب
برصغیر کے سلفی علماء کے اقتصادیات کے حوالے فتاویٰ میں جمع کر چکا ہوں، جو کہ تقریبا آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہیں، اب میں ان کو موضوعاتی حساب سے تقسیم کر رہا ہوں، بتیس کے قریب موضوعات ہونگے، ان میں سے پہلا موضوع انشورنس ہوگا، جو کہ ڈیڑھ سے دو سو صفحات بنیں گے، بس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آسانیاں کرے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ