سوال (3603)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوموار کا روزہ رکھا اور اس کی وجہ اپنی پیدائش بتائی، تو کیا کوئی امتی اپنی پیدائش کے دن روزہ رکھ سکتا ہے؟

جواب

نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا نفلی روزہ رکھنے کا مطلب رب العالمین کا زندگی مبارک اور منصب خاص عطاء فرمانے پر شکر بجا لانا تھا، میرے اب تک کے علم کے مطابق صحابہ کرام وسلف صالحین سے یوم ولادت پر روزہ رکھنے کا اہتمام کرنا نہیں ملتا ہے اگر ایسا ملتا ہے تو ضرور راہنمائی کریں۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ