سوال 6627
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
(مسلمان، خواه حافظ قرآن ہوں، محض تلاوت کر سکتے ہیں، مگر مفہوم سے بالکل بے بہرہ ہیں۔ ایسا پڑھنا پڑھنے ہی کے برابر ہے، اس لیے ان کے اُمی ہونے کے خلاف نہیں) اس جملے کی سمجھ نہیں آئی۔ براہ کرم راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
پڑھنے سے ہر حرف کے بدلے اجر و ثواب تو ملے گا، لیکن، سمجھنے کے لحاظ سے امی ہی ہوگا۔
فضیلۃ العالم علی عبد اللہ حفظہ اللہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اُمّی اور اُمنِیَّہ کو ملانا علمی غلطی ہے۔ اُمنِیَّہ کا صحیح معنی آرزو اور چاہت ہے، تلاوت والا معنی بعید اور غیر صحیح ہے۔ اس کی بنیاد پر پیش کی جانے والی روایات موضوع ہیں۔ اُمنِیَّہ کو اُمّی سے جوڑنا مصنف کی ذاتی اختراع ہے، جس کی کوئی معتبر دلیل نہیں۔
واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




