سوال (3019)

کیا عمرے کے لیے دو پٹیوں والی جوتی جو کہ کھولی ہوئی ہے، کیا وہ استعمال کی جا سکتی ہے؟

جواب

جی کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ

بالکل استعمال کر سکتے ہیں، بلکہ عمرے کے لیے بند جوتے بھی استعمال کرسکتے ہیں، بس شرط یہ ہے کہ ان کو پہننے کے بعد آپ کا ٹخنہ ننگا ہو، باقی یہ جو اوپر والی ہڈی ننگی رکھنے کی بات کرتے ہیں، ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ