سوال (735)

عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد کیا نہایا جا سکتا ہےاور نہانے کے دوران جسم پر خوشبو کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جواب

نہایا جا سکتا ہے۔ لیکن خوشبو نہیں لگا سکتے ہیں ، عمرہ کی نیت سے پہلے لگا سکتے ہیں ، لیکن اگر نیت کر چکے ہیں تو پھر استعمال نہیں کر سکتے ہیں ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

احرام کے بعد نہایا تو جاسکتا ہے ، لیکن خوشبو نہیں لگائی جا سکتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ