سوال (4228)

عمرہ کرنے والا شخص تقصیر کیسے کرے گا؟

جواب

اگر وہ حلق نہیں کروانا چاہتا ہے تو تقصیر ہوگا، لیکن پورا سر کا قصر کرنا ہوگا، سرکے بعض حصے کا قصر کرنا غلط ہے، پورے سر کے بال کاٹ دیے جائیں گے اور برابر کیے جائیں گے، اس طرح قصر ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم اگر بندے کو اس مسئلہ کا پتہ نہیں تھا اور اس نے سر کے چاروں طرف سے کچھ کچھ بال کاٹے ہیں تو کیا حکم ہے؟
جواب: اس شخص کو چاہیے کہ پورے سر کےبالوں کا قصر کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اس نے احرام کھول لیا ہے ، احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوگیا ہے، کیا اب بھی وہ احرام پہن کر دوبارہ سے تقصیر کر سکتا ہے؟
جواب: اگر وہ وہیں قرب و جوار میں موجود ہے تو دوبارہ حالت احرام میں آ جائے، احرام پہن کے حلق کروا لے یا اپنے قصر کو پورا کرلے، ان شاءاللہ میں سمجھتا ہوں کہ صحیح ہو جائے گا، اگر پابندیاں توڑ کر پاکستان آگیا ہے تو ممکن ہے کہ اس کی جہالت کی وجہ سے اس کو قصر کرنے کی اجازت دی جائے، ورنہ اصولاً فدیہ ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ