سوال (4018)

جو شخص سعودیہ کا مقیم ہو وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ٹنڈ لازمی کروائے گا یا چار پانچ جگہ سے تھوڑے تھوڑے بال کاٹ لے، یہاں اکثریت یہی کرتی تھوڑے تھوڑے بال کاٹ لیتی ہے۔

جواب

کسی بھی ملک کا ہو، حج یا عمرے کے بعد دو آپشن ہیں، یا قصر کروائے یا حلق کروائے، قصر پورے سر کے بال کاٹنے ہونگے، یہ نہیں ہے کہ یہاں سے بال کاٹنے ہیں، یہاں سے نہیں کاٹنے ہیں، یہ جائز نہیں۔ باقی حلق ہے، پورے سر کے بال منڈوانے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ