سوال (4146)

شیخ صاحب اگر عمرہ مکمل کرنے بعد حلق نہیں کرواتے ہیں، قصر کرواتے ہیں تو کیا قصر کی کوئی حد متعین ہے کہ مختلف جگہوں سے تھوڑے تھوڑے بال کاٹ لیے جائیں۔

جواب

حلق تو پورے سر کا کرنا ہے عند الجمھور اور یہی افضل ہے بالاتفاق، رہی بات قصر کی تو اس میں فقھاء کی مختلف آراء ہیں، بعض کے نزدیک تو فقط تین بال کاٹنے سے بھی قصر پر عمل ہو جاتا ہے، لیکن راجح اور احوط قول مکمل سر کے قصر کا ہے، قرآن میں بھی بالعموم یہی بیان کیا گیا ہے کہ “محلقین رؤوسکم ومقصرین۔۔۔” اپنے سروں کو مونڈنے والے اور سر کے بال کاٹنے والے، لہذا احوط یہی ہے کہ مکمل سر کے بالوں کو کاٹا جائے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ