سوال (3898)

عمرہ کے دوران طواف اور سعی کے درمیان وقفہ کیا جا سکتا ہے؟ دو تین گھنٹوں کا یا طواف کے فورا بعد ہی سعی کرنی چاہیے اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں۔

جواب

آدمی کچھ دیر آرام کی غرض سے وقفہ کر سکتا ہے، لیکن زیادہ لمبا وقت ٹہرنے سے گریز کیا جائے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ