سوال (2790)

ایک شخص شوگر کا مریض ہے، اس کی وجہ سے احرام نہیں پہنا ہے، کیونکہ بار بار پیشاب آتا ہے، ابھی وہ بغیر احرام کے مکہ پہنچ گیا ہے، اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

دیکھیں اگر اس نے عمرہ کیا ہے تو دم اس کے اوپر آجائے گا، اگر وہ طائف سے قرن منازل یا اس کے علاؤہ شرعی میقات میں سے کسی میقات پر جا کر وہیں سے احرام باندھ کر آتا ہے تو اس کا عمرہ سیدھا ہوجائے گا، اس کے اوپر کوئی دم نہیں ہے، باقی اہل علم مسجد عائشہ کے حوالے سے اس قدر آسانی سے فتویٰ نہیں دیتے ہیں، یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا کو خاص تناظر میں اجازت دی گئی تھی، یہ ہر ایک کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ