سوال (5365)

عمرہ کے طواف کے دوران کندھے کو ننگا کرنا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

جی عمرہ کے طواف کے دوران دایاں کندھا ننگا رکھنا جس کو اضطباع کہا جاتا ہے یہ سنت ہے۔

عن ابن عباس،” ان رسول الله صلى الله عليه وسلم واصحابه اعتمروا من الجعرانة فرملوا بالبيت وجعلوا ارديتهم تحت آباطهم قد قذفوها على عواتقهم اليسرى”.

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے جعرانہ سے عمرہ کا احرام باندھا تو بیت اللہ کے طواف میں رمل ۱؎ کیا اور اپنی چادروں کو اپنی بغلوں کے نیچے سے نکال کر اپنے بائیں کندھوں پر ڈالا۔
سنن ابي داودكتاب المناسك حدیث: 1884
البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو صحیح کہا ہے اور ہمارے شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے حسن کہا ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ