سوال (3526)
عمرہ کی نیت کیے بغیر صرف احرام باندھ کر طواف کرنا درست ہے؟
جواب
عمومی طور پہ طواف کے ساتھ چکر ہیں، اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھنی ہے، یہ مستقل عبادت ہے، اس کے لیے احرام کی حاجت نہیں ہے، اگر کوئی اس کا اہتمام کرتا ہے تو غیر ضروری اہتمام ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: آج کل بغیر احرام کے مطاف میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: مطاف میں جانے نہیں دیتے ہیں، اوپر تو اجازت ہوتی ہے، اس لیے آپ اوپر چلے جائیں، یہ باقاعدہ دھوکہ دہی کے ضمن میں آتا ہے کہ انسان دھوکہ دے یا قانون شکنی کرے، جب آپ کا عمرہ ہوگیا ہے تو اس کی کیا ضرورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ