سوال (5857)

ایک خاتون جن کو بخار وغیرہ تھا انہوں نے ذوالحلیفہ سے اس لحاظ سے عمرے کی نیت کی کہ اگر میری طبیعت بہتر ہوگئ تو عمرہ کر لوں گی، بصورت دیگر عمرہ نہیں کروں گی، اب وہ مکہ میں ہیں حالت ابھی کچھ بہتر ہے مگر عمرہ ابھی تک نہیں کیا، ابھی عمرہ کرنا چاہ رہی تو کیا اسے نیت دوبارہ کرنی ہوگی، حدود حرم کا خیال کرنا ہوگا؟

جواب

نیت کرتے یہ شرط لگانا درست ہے اس کے تحت عمرہ مکمل کریں، یعنی میقات گزر کر مکہ میں طیبعت بہتری کا انتظار کرنا ٹھیک ہے بس احرام کی پابندی کرنا لازمی تھی، اب عمرہ کر لیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ