سوال (1431)

عمرہ میں طواف وداع کا کیا حکم ہے ؟

جواب

طواف وداع کا عمرہ سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ عمرے میں طواف وداع سرے سے ہے ہی نہیں ، جہاں تک بعض اہل علم کا تعلق ہے کہ یہ واجب نہیں ہے اگر کرلے تو کوئی حرج نہیں ہے ، یہ ایک نسبتاً نرم موقف ہے ، صحیح بات یہ ہے کہ طواف وداع کا عمرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر اس کو عمرے سے جوڑ دیا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں یہ بدعت نظر بن جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

واجب نہیں ہے اس کا تعلق حج سے ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ