سوال (6118)

عمرے میں بال ایک سائڈ سے تھوڑے کاٹ لیے جائیں اور دوسری طرف ویسے ہی چھوڑ دیے جائیں تو کیا حکم ہے عمرہ مکمل ہوجائے گا؟ اور کیا یہ قزع ہے؟

جواب

اس کو قزع نہیں کہا گیا ہے، عمرے میں پورے سر کے بال مرد کو کاٹنا لازمی ہے، واجب ہے، یا پھر اس کو حلق کرنا چاہیے، یہ افضل ہے، اولی بھی ہے، یہ چند بال کٹواتے ہیں، یہ عمرے کی تکمیل کے لیے صحیح نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ