سوال (175)

عمرے کے دوران کوئی بندہ حلق اور تقصیر نہ کروائے تو کیا وہ بندہ فدیہ دے گا؟

جواب:

حلق یا تقصیر ہی تو عمرہ مکمل کر کے حالت احرام سے نکالتی ہے ، اس کو چھوڑنے کی کیا وجہ ہے ، پھر وہ بھی جان بوجھ کر!
دم کس چیز کا دیں گے ؟ لہذا حلق و تقصیر کروائیں ۔ کوئی شخص حلق یا تقصیر کے عوض فدیے کے طور پر دم نہیں دے سکتا ہے ، اہل علم کی اکثریت ایسا کرنا ناجائز سمجھتے ہیں۔
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا۔
اور حکم خذو عنی مناسکم کا ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ