سوال (924)

ایک بندہ عمرے پر جاتا ہے وہاں روزے 28 بنتے ہیں اب ایک روزے کا کیا کریں ؟

جواب

رمضان کے روزے 29 ہوتے ہیں یا 30 ہوتے ہیں ، ملکی رؤیت کے اختلاف کی وجہ سے اگر کسی کے 28 روزے ہوئے ہیں تو وہ بعد میں ایک روزہ رکھ کر 29 روزے پورے کرے گا۔ کیونکہ قمری مہینہ 28 دن کا تو نہیں ہوتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ